
بھارت(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران دھرم شالا کے اسٹیڈیم پر تحفظات کا اظہار کیا جانے لگا۔دھرم شالا اسٹیڈیم کی ریتیلی آئوٹ فیلڈ کوچز اور کھلاڑیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی جس کے پیش نظر کھلاڑی ڈائیو مارنے سے قبل سوچ بچار میں پڑنے لگے۔ واضح رہے کہ دھرم شالا میں گزشتہ روز بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا تھا، میچ میں افغانستان کے کئی کھلاڑی فیلڈنگ کے دوران انجریز کا شکار ہوتے ہوتے بچے۔