کھیل

بی بی ایل، اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو این او سی مل گیا

اسامہ میر اور حارث رؤف کو پانچ پانچ جبکہ زمان خان کو چار آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کے میچز کھیلنے کا این او سی جاری کیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل)کے لیے این او سی جاری کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ہے۔ حارث رؤف کو اور اسامہ میر کو پانچ ، پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے جب کہ زمان خان کو چار میچز کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹرز کو7 سے 28 دسمبر کے درمیان کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button