کھیل

بی پی ایل، شعیب ملک فکسنگ الزامات پر بھڑک اٹھے، بڑا بیان داغ دیا

فارچون باریشال کے کپتان تمیم اقبال سے اس پر بات کی، مجھے دبئی میں مصروفیت کے باعث بی پی ایل چھوڑنا پڑی، ضرورت پڑنے پر فارچون باریشال کے لیے دستیاب ہوں گا

بنگلہ دیش(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں فکسنگ کے الزامات پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھڑک اٹھے اور بڑا بیان دا غ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فکسنگ کیالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق پھیلائی جانے والی فکسنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارچون باریشال کے کپتان تمیم اقبال سے اس پر بات کی، مجھے دبئی میں مصروفیت کے باعث بی پی ایل چھوڑنا پڑی، ضرورت پڑنے پر فارچون باریشال کے لیے دستیاب ہوں گا۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پہلے خبر کی تصدیق کرلیں ،جھوٹی خبروں سے انسان کی عزت خراب ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button