کھیل

تمام کھلاڑی بابراعظم کو سپورٹ کررہےہیں،قوم کو مایوس نہیں کریں گے،عماد وسیم کی یقین دہانی

آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیےہوئی ہےکہ پاکستان کےلیےبہترکریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہےکہ پوری ٹیم بابراعظم کوسپورٹ کررہی ہے، سب کی نظریں ہم پرہیں،ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کےلیےقومی ٹیم کےپریکٹس اورمیڈیا سیشن کےدوران گفتگوکرتےہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیےہوئی ہےکہ پاکستان کےلیےبہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لئے بڑا ایونٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بابر اعظم کو سپورٹ کر رہےہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button