کھیل

ثانیہ مرزا اب اپنےدل میں کس کوجگہ دے رہی ہیں ؟،سابق ٹینس اسٹارکا نیا پیاربھی بےنقاب

بھارتی سابق ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نےاپنےمداحوں کو اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کردیا۔

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک) ثانیہ مرزا اب اپنےدل میں کس کوجگہ دے رہی ہیں ؟،سابق ٹینس اسٹارکا نیا پیاربھی بےنقاب ،رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نےاپنےمداحوں کو اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کھلاڑی نے چند تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ ان کی زندگی سب سے زیادہ اہمیت اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ گزارے لمحات ان کے لیے سب سے خاص ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں دبئی میں منعقد ہونے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے چند تصاویر پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے، بہن، بھانجی اور دوستوں کے ہمراہ یادگار و پُر سکون لمحات گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام کی پوسٹ میں شیئر  کی گئی تصاویر کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ دو ہفتے اپنی بہن، بیٹے اور دوستوں کے ساتھ گزارے ہیں۔ ان تصاویر میں ثانیہ ایک ریستوران میں ہیں، ایک تصویر میں آئینے کے سامنے اور ایک میں جم میں موجود ہیں، مزید یہ کہ انہوں نے اپنے دوستوں، بیٹے، بہن اور بھانجی کے ساتھ باہر گھومتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں انہیں اپنی بھانجی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔  خیال رہے کہ ثانیہ ان لمحات کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات تصور کرتی ہیں۔ اِن تصاویر میں آخری تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پسندیدہ چیزوں کی فہرست میں میٹھا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مختلف انسٹااسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس میں ایک ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مائی‘ اور ساتھ میں سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا گیا، اس کا مطلب ’مائی لوو‘ ہوا۔

ثانیہ کس سے بے حد پیار کرتی ہیں؟

ایک اور انسٹااسٹوری کے مطابق روز مرہ کی زندگی میں مسلسل آگے بڑھنے کے لیے معمولاتِ زندگی میں کیفین شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button