کھیل

ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کیلئے خاندان سمیت سعودی عرب پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا نے حج کے مبارک سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے سوشل میڈیا سے ایک انتہائی اہم پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو حج مے مبارک سفر پر جانے کی اطلاع دی ہے

مکہ مکرمہ(

ہیڈ کوچ نے سینئر کرکٹرز کو سخت وارننگ دے دی

(سپورٹس ڈیسک)

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ساتھ سعودی عرب پہنچ چکی ہیں گئیں۔ بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے حج کے مبارک سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے سوشل میڈیا سے ایک انتہائی اہم پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو حج مے مبارک سفر پر جانے کی اطلاع دی ہے اور لکھاہے کہ وہ اپنے رب سے زندگی میں غلطیوں پر معافی کی طلب گار ہیں۔بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آ ر ہا ہے کہ وہ ایک ایسے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں جو ان کی زندگی بدل کر رکھ دے گا اور سچے دل سے توبہ کرنے والوں کی زندگی یقیناََ بدل جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع قسمت سے ملتا ہے اور بے شک میرا پرورذگار مجھ پر مہربان ہے۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ جب وہ مبارک سفر سے واپس آئیں گی تو انکا دل عجز و انکساری کا بہترین نمونہ ہو گا اور انکاایمان اور زیادہ پختہ ہوگا۔

ثانیہ مرزا نییہ بھی کہا کہ وہ اپنے مداحوں اور دیگر احباب سے معافی کی طلب گار ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ انہوں نے گڑگ ڑاتے ہوئے کہا کہ اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھیدین کے راستے اور سلامتی کے راستے پر چلزے کی توفیق دے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اُن ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ہے۔ یہ بھی دھیان میں رہے کہ شادی کے 14 برس گزرنے کے بعد 2024 میں اس جوڑے کی راہیں ایک دوسرے سے جدا ہو گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button