کھیل

  جاپان نےپاکستان کوپنالٹی شوٹ آوٹ میں شکست دے کرپہلی بارکامیابی حاصل کرلی

جاپان نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کرسکیں

ایپوہ(سپورٹس ڈیسک)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں  جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 4-1سے شکست دے کر پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرلی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چوتھے کوارٹر میں 2 -2 گول سے برابر رہا جس کے بعد  میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

جاپان نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کرسکیں۔تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں سکور کیا۔چوتھے کوارٹر میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے کے متعدد مواقع ملے تاکم قومی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھاسکی۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ مرحلے میں جاپان نے شروع سے ہی گیم پر اپنی گرفت رکھی جبکہ پاکستان ابتدائی تین شوٹ میں ہی ناکام رہے اور صرف ایک گول کر سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button