کھیل

جنوبی افریقا اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی،بارش کا خدشہ

ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوپہر 1:30 بجے ٹکرائیں گی تاہم میگا ایونٹ کے اہم میچ میں بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں

کولکتہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوپہر 1:30 بجے ٹکرائیں گی تاہم میگا ایونٹ کے اہم میچ میں بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھا ہے، موسمی حالات کی وجہ سے اگر مقررہ دن میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے روز کھیل مکمل کیا جائے گا۔ریزرو ڈے کو فعال کرنے سے پہلے امپائرز میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنے پر غور کریں گے، جس میں مقابلے کو کم از کم 20 اوورز فی سائیڈ تک کم کرنا شامل ہے۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو امپائرز ریزرو ڈے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button