کھیل

جنوبی افریقن وویمن ٹیم پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کیلئے کب آئے گی؟ تاریخ پتا چل گئی

یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گااس کے لئے وویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقن وویمن ٹیم پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کیلئے کب آئے گی؟ تاریخ پتا چل گئی’ جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہو گی۔ اس دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button