کھیل

جنوبی افریقن کھلاڑی کا یوٹرن، کوہلی کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبروں کی تردید

میں نے اس وقت غلط معلومات شیئر کرکے بڑی غلطی کی، میری معلومات بالکل درست نہیں تھیں، کوئی نہیں جانتا کہ اصل بات کیا ہے: اے بی ڈی ویلیئرز

جنوبی افریقہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تردید کر دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے جسے جوڑے نے خفیہ رکھا ہوا ہے، البتہ کچھ دن قبل ڈی ویلیئرز نے اس کی تصدیق کی تھی۔ سابق کپتان جنوبی افریقا نے یہ دعوی کیا تھا کہا دونوں دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں، ویرات اس وقت ٹھیک ہیں اور اچھا وقت فیملی کے ساتھ گزار رہے ہیں، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز چھوڑ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے علاوہ کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کرسکتا، میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، یہ ایک فیملی ٹائم ہے اور ان کے لیے چیزیں اہم ہیں، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جوکہ اچھی چیز ہے۔

اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس وقت غلط معلومات شیئر کرکے بڑی غلطی کی، میری معلومات بالکل درست نہیں تھیں، کوئی نہیں جانتا کہ اصل بات کیا ہے اور ان کی فیملی میں کیا ہو رہا ہے۔ ڈی ویلیئرز نے مزید کہا کہ میں ان کے اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، سیریز سے وقفہ لینے کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن مجھے امید ہے کہ ویرات کوہلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بالکل ٹھیک ہوں گے اور مضبوطی کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button