کھیل

جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15 چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

پونے (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا’ یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران قائم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پونے میں آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔ جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15 چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جنوبی افریقا مینز ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ا س سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈکپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button