کھیل

جنوبی افریقہ کے گرانٹ رولوفسن کا انگلش کائونٹی گولسٹرشائر سے معاہدہ

رولوفسن کائونٹی چیمپئن شپ میں بھی آسڑیلوی کھلاڑی مارکس ہیرس کے کور کے طور پر شامل ہونگے مارکس ہیرس ایشز سیریز کے دوران آسڑیلوی سکواڈ کا حصہ ہیں

لندن(مانٹیرنگ ڈیسک، آن لائن)انگلش کرکٹ کائونٹی گولسٹر شائر نے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر گرانٹ رولوفسن کیساتھ معاہدہ کرلیا ہے جو کائونٹی کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آغاز سے دستیاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق رولوفسن کائونٹی چیمپئن شپ میں بھی آسڑیلوی کھلاڑی مارکس ہیرس کے کور کے طور پر شامل ہونگے مارکس ہیرس ایشز سیریز کے دوران آسڑیلوی سکواڈ کا حصہ ہیں ، 26 سالہ رولوفسن اب تمام فارمیٹس میں 150 میچ کھیل کر مجموعی طور پر 1349 رنز سکور کرچکے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رولوفسن ایسیکس کائونٹی کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، گرانٹ رولوفسن کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے گولسٹر شائر کے ہیڈ کوچ ڈیل بینکسٹائن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رولوفسن کے آنے سے ہماری بیٹنگ مضبوط ہو جائیگی جبکہ ہمارے پاس ایک متبادل وکٹ کیپر کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button