کھیل

جنید خان نے شاہین آفریدی اور شاداب خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو زیادہ احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے کیونکہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور اس وقت انہیں ٹاپ کنڈیشن میں ہونا چاہیے

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن)جنید خان نے شاہین آفریدی اور شاداب خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ انہوں نے شاہین آفریدی اور شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو زیادہ احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے کیونکہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور اس وقت انہیں ٹاپ کنڈیشن میں ہونا چاہیے۔جنید خان نے کہا کہ "میری رائے میں، یہ سب سے بہتر ہوتا اگر بورڈ شاہین کو کھیلنے کی اجازت نہ دیتا اور انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے اور کچھ آرام کرنے کا مشورہ دیتا کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے اور آگے مزید سیریز ہیں، ہمیں اس کی ضرورت ہے، لیگ میں اس کی ضرورت نہیں، وہ پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "شاہین آفریدی پی سی بی کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیل رہے ہیں، وہ حال ہی میں انجری سے واپس آئے ہیں، اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ انھوں نے اب تک صرف دو میچز کھیلے ہیں، اور دونوں گیمز میں جدوجہد کی ہے۔”

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ "شاداب خان کو پہلے ہی کچھ فٹنس مسائل ہیں، انہیں لیگ کھیلنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، میری رائے میں پی سی بی کو ان چیزوں کے بارے میں سوچنا چاہیے”۔ جنید خان کا خیال ہے کہ انگلینڈ میں لیگ کرکٹ لیگ سپنر اسامہ میر اور تیز گیند باز زمان خان جیسے نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسامہ میر اور زمان خان لیگ میں شرکت کے لیے آئے تھے، یہ وہ نوجوان ہیں جو یہاں سیکھنے آئے ہیں، بالکل اسی طرح میں نے شروع میں یہاں آکر بہت کچھ سیکھا، اسی طرح وہ کھلاڑی جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے ہیں یا صرف ایک فارمیٹ کھیلتے ہیں، جب آپ ایسے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں تو وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں، لیکن جب آپ شاہین اور شاداب جیسے کھلاڑیوں کو اجازت دیتے ہیں اور خدا نہ کرے کہ وہ خود زخمی ہو جائیں تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button