کھیل

جونیئر عالمی ہاکی کپ، پاکستان نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

ملائیشیا(سپورٹس ڈیسک) جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیم کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا تاہم پاکستان نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیم کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا۔ بیلجیم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کرکے بیلجیم کو برتری دلا دی۔

پاکستان کو کھیل کے 17 ویں اور 27ویں منٹ میں پنالٹی کارنرز لگانے کا موقع ملا لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیم کو پاکستان سے ایک گول کی برتری حاصل رہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button