کھیل

حارث اور شاہین کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ رمیز راجا نے بتا دیا

حارث اور شاہین کو ون ڈے میں رفتار بڑھانے کی ضرورت ' شاہین کو بھی اپنی 136 کی اوسط رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ،سابق چیئرمین پی سی بی

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کو ون ڈے کرکٹ میں زیادہ موثر ہونے کے لیے اپنی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

رمیز راجا نے حارث کے یارکرز پر انحصار کرنے یا ٹی 20 میں موثر ہونے کے لیے رفتار کی تبدیلی پر روشنی ڈالی اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں دونوں فاسٹ باولرز کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ حارث پر ایک سوالیہ نشان منڈلا رہا ہے اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لینتھ باولر کی طرح موثر نہیں ہیں، مجموعی طور پر اس کی رفتار میں کمی آئی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ خود بھی کم رفتار کے ساتھ باولنگ کر رہے ہیں یا نہیں۔رمیز راجا نے شاہین آفریدی کو اپنی اوسط رفتار 136 بڑھانے اور آگے باولنگ کرتے ہوئے ایک یا دو درجے اوپر جانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین کو بھی اپنی 136 کی اوسط رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور جب وہ آگے بولنگ کرتے ہیں تو ایک یا دو درجے اوپر جاتے ہیں، یہ اس لیے ہے کہ ایسی پچوں پر آپ کو اپنی باولنگ بارے اچھی طرح سمجھنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button