کھیل

دوستی صرف نام کی، بابر اعظم لوگوں کے خوف سے بیسٹ فرینڈ کا نام بھی بول گئے

بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے: میں پاستا، سٹیک اور سشی کھانا پسند کرتا ہوں،گانے سننا پسند ہے ،کپتان بابر اعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اچھا رشتہ رکھتے ہیں لیکن 3 کھلاڑی ایسے ہیں جو ان کے بہترین دوست ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے آفیشل یوٹیوب چینل سے بابر اعظم کے انٹرویو کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ میزبان کے ساتھ ریپڈ فائر راونڈ کھیل رہے ہیں۔اس موقع پر میزبان دوران انٹرویو مختلف سوال کرتی ہیں جس کا تیزی سے جواب دینا ہوتا ہے۔میزبان کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم میں 3 بہترین دوست کون ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے برا مان جائیں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ویسے شاداب خان، محمد رضوان اور امام الحق سے وہ زیادہ قریب ہوں لیکن باقی کھلاڑیوں سے بھی بونڈنگ کافی اچھی ہے کیونکہ کئی سالوں سے ان کے ساتھ وہ کھیلتے آرہے ہیں۔دوران انٹرویو میزبان نے بابر سے ان کے 3 پسندیدہ ڈشز کے حوالے سے سوال کیا جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں پاستا، سٹیک اور سشی کھانا پسند کرتا ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ فون کا زیادہ استعمال نہیں کرتا، موبائل پر انسٹا گرام اور ٹوئٹر زیادہ استعمال کرتا ہوں جبکہ میں گانے شوق سے سنتا ہوں، نیوزی لینڈ دنیا کا خوبصورت ملک لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button