کھیل

دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان وویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن اے نے پاکستان ویمن اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، سدرا نواز نے 50 اور شوال ذوالفقار نے 32 رنز اسکور کیے۔ آشمینی مونیسار نے 3 اور قیانا جوزف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن اے نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان رشادا ولیمز نے 71 اور شبیکا گجنبی نے 25 رنز اسکور کیے۔ پاکستان ویمن اے کی جانب سے انوشا ناصر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز ویمن اے کی رشادا ولیمز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button