کھیل
ذاتی ریکارڈز بنانے والی بات غلط ،بابراعظم نے صاف صاف بتادیا
اکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ یہ تاثرغلط ہےکہ ٹیم کی کارکردگی اس لیےخراب ہوتی ہےکہ وہ اپنےریکارڈزکیلئےکھیلتےہیں
ڈیلس(سپورٹس ڈیسک)ذاتی ریکارڈز بنانے والی بات غلط ،بابراعظم نے صاف صاف بتادیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ یہ تاثرغلط ہےکہ ٹیم کی کارکردگی اس لیےخراب ہوتی ہےکہ وہ اپنےریکارڈزکیلئےکھیلتےہیں۔ بابراعظم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتےہوئےکہا کہ بھارت کےخلاف میچ میں ٹیم اچھا کھیلی، لوگوں نےہمیں سراہا کہ فائٹ کرکےہارے۔ انہوں نےکہا کہ سینئرپلیئرکی حیثیت سےہماری ذمہ داری ہےکہ مشکل صورتحال میں آگےبڑھ کرکھلیں۔ بابراعظم نے کہا کہ اگرمجھ سےلوگوں کی توقعات ہیں تو میں اس کےلیے ڈبل محنت کروں۔