کھیل
راولپنڈی : واش آوٹ میچز کےٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کارجاری
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹ لینے والوں کو اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائے گی
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں واش آوٹ میچز کے ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق شائقین منگل سے ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے رجوع کر سکتے ہیں، ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کے ساتھ رجوع کریں۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹ لینے والوں کو اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائے گی۔