کھیل

رضوان ، بابراعظم کی اوپننگ جوڑی کو نظر لگ گئی یا پھر ……؟

رضوان، بابراعظم کی اوپننگ جوڑی پاکستان کیلئے نقصان دہ ہونے لگی' گرین شرٹس نیوزی لینڈ کی کمزور ترین ٹیم کے خلاف بھی ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے میں ناکام ہوگئے

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر، آن لائن)رضوان ، بابراعظم کی اوپننگ جوڑی کو نظر لگ گئی یا پھر ……؟ بابراعظم کی کپتانی میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کی کمزور ترین ٹیم کے خلاف بھی ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیتنے میں ناکام ہوگئے۔

کمزور کیویز کے خلاف ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹنے کے باوجود قومی ٹیم سیریز میں کامیابی سمیٹنے سے قاصر رہی، بابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سیریز میں فتح سے تاحال دور ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن، ڈیون کانوے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، فن ایلن، مچل بریسویل اور گلین فلپس جیسے کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اْتری۔ کین ولیمسن انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ 2023 سے بھی باہر ہوگئے ہیں جبکہ کئی کرکٹرز آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button