کھیل

 رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنایا جائے، سابق کرکٹر کا مطالبہ

سابق کرکٹرباسط علی نے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کو ٹی20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانےکی تجویزدیدی۔

کراچی(سپورٹس ڈیسک) سابق کرکٹرباسط علی نے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کو ٹی20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانےکی تجویزدیدی۔مقامی ٹی وی چینل پرپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سےخصوصی شو میں گفتگو کرتےہوئےباسط علی نےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں۔

انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر شاہین آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیویز کیخلاف 1-4 سے شکست پر فاسٹ بولر کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم انکی قیادت میں رواں سیزن میں قلندرز کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں شکست منہ دیکھنا پڑا ہے۔ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کے سپرد ہے انکی قیادت میں سلطانز نے ابتک چار میچز میں 3 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button