کھیل

رمیز راجہ قومی کھلاڑیوں کی بیگمات کو ٹور پر ساتھ کیوں نہیں لیکر جاتے تھے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہیگا

لاہور(کھوج نیوز) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کھلاڑیوں کی بیگمات کو ٹور پر ساتھ کیوں نہیں لیکر جاتے تھے؟ اس حوالے سے اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ شادی کے بعد کرکٹرز کو مس فٹ دیکھا گیا؟ ایسا کیوں ہے؟ جس کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ سب میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ بیویاں بیچاریاں یونہی زد میں آجاتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔

رمیز راجا نے کہا کہ میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاں تو ہو سکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہیگا، اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹور ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، پھر آپ نے جتنے سیر سپاٹے کرنے ہیں آپ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button