کھیل

رومان رئیس نے سرفراز کے حق میں بڑا بیان داغ دیا،سب حیران

سرفراز احمد نے بطور کپتان ریکارڈ 14 سیریز جتوائی ہوں ایک میچ ہارنے کے بعد کپتانی سے ہٹادیا جاتا ہے اور پھر ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا جاتا ہے یہ زیادتی ہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف سیریز ہارنے پر ٹیم سے باہر کردینا ناانصافی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسر رومان رئیس سے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ سرفراز کے ساتھ ناانصافی کی گئی؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ جس بندے نے چیمپئینز ٹرافی جتوائی ہو، ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 7 سے نمبر تین پر لایا ہو، ون ڈے فارمیٹ میں نمبر 7 سے نمبر ون ٹو پر لایا جبکہ ٹی20 نمبر ایک ٹیم بنائی۔ اسی طرح بطور کپتان ریکارڈ 14 سیریز جتوائی ہوں ایک میچ ہارنے کے بعد کپتانی سے ہٹادیا جاتا ہے اور پھر ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا جاتا ہے یہ زیادتی اور ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button