کھیل

رکی پونٹنگ نےبھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سےانکار کیوں کیا؟ وجہ منظرعام پرآگئی

دہلی کیپٹلز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے رکی پونٹنگ نے کہا کہ فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا تاہم فرنچائز سطح پر کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں۔

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نےانکشاف کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نےانہیں ہندوستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کی آفرکی تھی۔بطور ہیڈکوچ سابق کپتان راہول ڈریوڈ ٹی20 ورلڈکپ آخری اسائنمٹ ہے بعدازاں انکی جگہ نئے کوچ کا تقرر کیا جائے گا، جس کی تلاش کیلئے بورڈ نے سابق کرکٹر رکی پونٹنگ سے بھی رابطہ کیا۔

آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے رکی پونٹنگ نے کہا کہ فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا تاہم فرنچائز سطح پر کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بننا 10 یا 11 ماہ کا کام ہے اور یہ میری طرز زندگی میں فٹ نہیں ہوسکتا، جس سے میں لطف اندوز ہوں۔ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دیگر ناموں میں اسٹیفن فلیمنگ، اور گوتم گمبھیر شامل ہیں تاہم رکی پونٹنگ بطور ہیڈکوچ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button