کھیل

ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی

سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے، رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر 200 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے

ریا ض (ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن)ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے بڑی پیشکش کر دی جس کو سن کر سب حیران و دنگ رہ گئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے مبینہ طور پر فرانسیسی فٹبالر کو 2 سالہ معاہدے کے لیے 214 ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لیے فتبالر سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدا میں الاتحاد کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا تاہم دوبارہ زیادہ قیمت پر سعودی عرب جانے پر غور کررہے ہیں۔ کریم بینزیما نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022ـ23 کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42 مقابلوں میں 30 گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ فرانسیسی فٹبالر اگر یہ پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ رونالڈو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے، رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر 200 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button