کھیل

زم ایفرو ٹی10 لیگ، ڈربن قلندرزٹائٹل لے اُڑے

فائنل میں ڈربن قلندرز نے جوبرگ بیگالوز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہرارے(ویب ڈیسک) زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے فائنل میں ڈربن قلندرز نے جوبرگ بیگالوز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں 128 رنز کا ہدف ڈربن قلندرز نے 4 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ حضرت اللّٰہ زازئی نے 43 اور آصف علی نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس دوران ٹم سیفرٹ 30 اور آندرے فلیچز نے 29 رنز کی باری کھیلی۔ پہلی بیٹنگ میں جوبرگ بیفالوز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 127 رنز بنائے۔ ٹام بینٹن نے 36، محمد حفیظ نے 32 ، یوسف پٹھان نے 25 رنز کی باری کھیلی جبکہ روی بوپارا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button