کھیل

ساف کپ ٹورنامنٹ، پاکستانی فٹبال ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ راز فاش ہو گیا

پاکستان ٹیم کے لیے شام کے وقت کی فلائٹس مل سکتی ہیں، شام کی فلائٹ کی صورت میں پاکستان ٹیم میچ ڈے پر ہی بھارتی شہر بنگلورو پہنچے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ساف کپ ٹورنامنٹ، پاکستانی فٹبال ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ راز فاش ہو گیا ‘ ساف کپ کیلئے پاکستان کی فٹبال ٹیم کی بھارت روانگی کا معاملے پر ایک ساتھ 32 سیٹوں کی بکنگ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے لیے چیلنج بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ صبح کے وقت ماریشیس سے بھارت روانگی کے آپشنز ملنے میں دشواریاں ہیں، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فلائٹس کے بہترین آپشنز کے لیے انڈین فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے شام کے وقت کی فلائٹس مل سکتی ہیں، شام کی فلائٹ کی صورت میں پاکستان ٹیم میچ ڈے پر ہی بھارتی شہر بنگلورو پہنچے گی۔ خیال رہے کہ ماریشیس سے براستہ ممبئی بنگلورو کی فلائٹ کا دورانیہ 12 گھنٹے کا ہے اور ساف کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 جون کی شام کو ہونا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بدھ کی صبح پہنچنے کی صورت میں پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button