کھیل

سعودی عرب میں بھی رونالڈوکا جادو سرچڑھ کربولنےلگا

عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 1-2 سے شکست دی

سعودی عرب(سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب میں بھی رونالڈوکا جادو سرچڑھ کربولنےلگا،رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 1-2 سے شکست دی۔

عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔ رپورٹس کے مطابق النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق میچ میں ٹکر ہونے کے باعث کرسٹیانو رونالڈو کو باہر بھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ عرب میں میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button