کھیل

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے جبکہ پاکستان نے چوتھا سیٹ بھی جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی’ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کم بیک کیا۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان 6 لگاتار میچز جیت کر چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہا۔ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں کرغزستان نے سریلانکا کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دیدی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button