کھیل

شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، قومی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ' پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ ہدف 6.4 اوورز میں پورا کرنا تھا

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر آگئی ہے کیونکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے اور ان کے پاکستان سیمی فائنل میں جانے کا کوئی چانس نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم اب تک پاکستان 8 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بناسکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رنز پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رنز پر پویلین لوٹایا۔ بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور جوز بٹلر نے27 رنز بنائے، معین علی 8 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم نے3، شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔ دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر بولے کہ وکٹ بیٹنگ کیلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button