کھیل

شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، پاک بھارت ٹاکرا منسوخ؟

بھارت کے محکمہ موسمیات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے پہلے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر آگئی ہے کیونکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ٹاکرا منسوخ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے پہلے بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button