کھیل

شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز کی شرکت

آج کی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصی کی رخصتی ہوگئی' اقصی اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا

کراچی(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔ آج کی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصی کی رخصتی ہوگئی۔ اقصی اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔ آج ہونے والی تقریب میں سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کراچی میں لگنے والے قومی ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں خاص طور پر شرکت کی۔ تقریب میں بابر اعظم ، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک ہوئے۔ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تقریب میں مہمانوں کے استقبال میں مصروف رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button