کھیل

شاہد آفریدی کی پاکستان سےوالہانہ محبت مداحوں کو بھاگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نےکہا کہ میں نےدنیا میں بہت سفرکیا ہے اورمیں شرط لگاتا ہوں کہ پاکستان جیسی دنیا میں کوئی جگہ نہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کی پاکستان سے والہانہ محبت مداحوں کو بھاگئی۔ شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اُنہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سفر کیا ہے اور میں شرط لگاتا ہوں کہ پاکستان جیسی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ 

شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب 2019ء میں کورونا کی وبا پھیلی تو میں نے پاکستان میں سفر کرنا شروع کیا، اس دوران میں نے وزیرستان، کشمیر اور پنجاب کا سفر کیا، یقین کریں پاکستان سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں۔ اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کو کیوں نقصان پہنچاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں سیاستدانوں کی فکر نہیں کرنی چاہیئے بلکہ ایک ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اپنے فرائض کی فکر کرنی چاہیئے۔ سابق کرکٹر کی اپنے ملک سے گہری محبت کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button