کھیل

شاہنوازدھانی کی کرکٹ بورڈ ناراضگی ختم مگرہوا کیا تھا؟

کرکٹ بورڈ کی طرف سے باز پرسی کے فیصلے کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے

کراچی(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بولرشاہنوازدھانی کی کرکٹ بورڈ ناراضگی ختم مگر ہوا کیا تھا؟وجہ کھل کر سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باز پرسی کے فیصلے کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے۔ شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر نے لکھا تھا کہ ’لگتا ہے دھانی پاکستانی بولر نہیں ہے‘۔ شاہنواز دھانی نے لکھا تھا کہ چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس میں کسی صحافی اور تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button