کھیل

شاہین آفریدی نےشاہد آفریدی کا کون سا حساب بے باک کردیا؟

نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان ہی کا ایک ریکارڈ برابر کر دیا

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک)شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کا کون سا حساب بے باک کردیا؟آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان ہی کا ایک ریکارڈ برابر کر دیا۔جمعہ کو آسٹریلیا نے ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کینگروز نے بابر اعظم کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے آٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا، ایک وقت پر جو ٹوٹل 400 بنتا نظر آرہا تھا وہ مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے 367 پر رک گیا


پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔شاہین آفریدی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں دو بار 5 وکٹیں لینے والے شاہد آفریدی کے بعد پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button