کھیل
شاہین آفریدی نے خواجہ نافع کو اپنا بیٹ تحفہ میں کیوں دیا؟
لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)شاہین آفریدی نے خواجہ نافع کو اپنا بیٹ تحفہ میں کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو تحفہ دیا ہے۔ پیر کو پی ایس ایل9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔
گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ تاہم میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نافع کو گفٹ کردیا۔