کھیل

شاہین آفریدی کی پہلی گیند پر وکٹ لینےکی روایت برقرار

دی ہینڈرڈ ایونٹ میں آج بھی شاہین آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو چلتا کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت دی ہینڈرڈ میں برقرار رکھی۔ دی ہینڈرڈ ایونٹ میں آج بھی شاہین آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو چلتا کیا۔ ولیش فائر کے شاہین نے اوول انونسبلس کے جیسن رائے کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔

میچ میں شاہین آفریدی نے 20 گیندوں پر 22 رنز دیے، پاکستانی اسٹار نے مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین نے 20 گیندوں میں 12 ڈاٹ بالز کرائیں، 2 چوکے اور  ایک چھکا کھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button