کھیل

عثمان خواجہ نے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا

عثمان خواجہ نے سال 2023ء میں 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز اسکور اور جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 195 اور بھارت کے خلاف 180 رنز کی اننگز کھیلی تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023ء کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، انہوں نے شاندار بیٹنگ پر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ،عثمان خواجہ ،بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کے درمیان سخت مقابلہ تھا تاہم آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے سال میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ عثمان خواجہ نے سال 2023 میں 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز اسکور کیے تھے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست 195 اور بھارت کے خلاف 180 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button