کھیل

غزہ کی ابترصورت حال،ثانیہ مرزا تشویش میں مبتلا ہوگئیں

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حیدرا آباد(سپورٹس ڈیسک)غزہ کی ابترصورت حال،ثانیہ مرزا تشویش میں مبتلا ہوگئیں، پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اکتوبر کے آغاز سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا کی خاموشی کو اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شہداء میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 825 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا ہے، 53 فلسطینی خاندانوں کو گزشتہ شب کی گئی وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button