کھیل

غیرملکی کرکٹرز کےانڈین پریمئیرلیگ پرچیئرمین کا بیان بھی سامنےآگیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور سابق کرکٹرز تاحال انگلش کرکٹرز کےآئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانےپرناراض ہیں

نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کیخلاف سیریزکیلئے انڈین پریمئیرلیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑ نے پرلیگ چیئرمین کا بیان بھی سامنےآگیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور سابق کرکٹرز تاحال انگلش کرکٹرز کےآئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانےپرناراض ہیں، ایسےمیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کےچیئرمین ارون دھومل نےانگلش کرکٹرز کے عمل پر کو مایوس کن قراردیا ہے۔

انہوں نے اسپورٹس اسٹارکو دیئےگئےانٹرویومیں کہاکہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی مکمل شرکت کا عہد کیا تھا لیکن پلےآف مرحلےسے قبل دھوکا دیا۔ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ اس معاملے پر انگلش بورڈ سےمثبت بات چیت رہی اور انہوں نےیقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، بورڈ میں تبدیلی کے باعث باہمی سیریزکی منصوبہ بندی میں مشکلات ہوئیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر اور فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانے پر کرکٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اِن کھلاڑیوں پر جرمانے، تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے۔ عرفان پٹھان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ یا تو پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں یا نہ آئیں!‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button