کھیل

فاسٹ بولر محمد عامر کس کو نیا کپتان بنتا دیکھ رہے ہیں؟ نام زبان پر لے آئے

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم کی جگہ ٹی20 میں عماد وسیم کو کپتان دیکھ رہے ہیں۔

کراچی(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر محمد عامر کس کو نیا کپتان بنتا دیکھ رہے ہیں؟ نام زبان پر لے آئے، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم کی جگہ ٹی20 میں عماد وسیم کو کپتان دیکھ رہے ہیں۔ ٹی وی پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں محمد عامر، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور عماد وسیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد عامر نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو ٹھیک کرنے کےلیے کچھ تو کرنا ہی پڑتا ہے، بابر اعظم کے خلاف کوئی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بابر اعظم سے ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کی وجوہات تو پوچھنی چاہئیں۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹی20 ٹیم کا کپتان بابر اعظم کے بجائے عماد وسیم کو دیکھ رہے ہیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے اچھے کھلاڑی ہیں، ہمیں کسی کے ساتھ پسند یا ناپسند نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی سیٹ ہر بندہ پسند کرتا ہے، مجھے بورڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو نیک نیتی کے ساتھ پرفارم کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button