کھیل

فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو سعودی عرب جانے کی ایسی سزا سنا دی کہ ؟

میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ معاہدہ رواں گرمیوں میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیئے جائیں گے

پیرس(انٹر نیوز) فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لئے معطل کر دیا۔فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ معاہدہ رواں گرمیوں میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیئے جائیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا نے بتایا کہ سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کیلئے 400 ملین پائونڈ کی آفر کی ہے۔سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے، لیونل میسی پی ایس جی کی طرف سے 71 بار میچوں میں شکت کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں۔ ان 71 میچوں میں میسی نے پی ایس جی کے لیے 31 گول کئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button