کھیل

فٹبال ورلڈ کپ کے قطر کو کونسے عالمی کپ کی میزبانی ملی؟ تفصیل سامنے آگئی

فٹبال ورلڈکپ کے بعد قطر کو ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی'قطر مینز باسکٹ بال کے ایونٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطی اور پہلا عرب ملک ہوگا

دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)قطر کو فیفا ورلڈکپ 2022 کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی مل گئی۔باسکٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیفا نے اعلان کیا کہ قطر 2027 کے مینز باسکٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کے تمام میچز دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جائیں گے۔

قطر مینز باسکٹ بال کے ایونٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطی اور پہلا عرب ملک ہوگا۔2027 کے باسکٹ بال ورلڈکپ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی، عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود قطر ایونٹ کی میزبانی کرنے کی وجہ سے براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرے گا۔فیبا باسکٹ بال ورلڈکپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طور پر فلپائن، جاپان اور انڈونیشیا کے سپرد ہے، یہ ایونٹ 25 اگست سے 10 ستمبر تک منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ قطر نے 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button