کھیل

قومی آل رائونڈر عامر جمال نے پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں تاریخ رقم کر دی

نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عامر جمال نے اپنی پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں تاریخ رقم کر کے ناصرف اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروایا بلکہ عمران خان کے ہم پلہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤنڈر نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔ عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زیادہ رنز بنانے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے کا نادر کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوران عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ سکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر نے یہ تاریخی کارنامہ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں سرانجام دیا جہاں انہوں نے اپنی باولنگ کے بعد بیٹنگ کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے 2 سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button