کھیل

قومی فاسٹ بائولر حسن علی کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے چھٹی کیوں کروا گئی ؟

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیا جائے گا، حسن علی انگلش کائونٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس وجہ سے ان کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر نکالا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے کیوں نکالا گیا اس حوالے سے ایسی خبر سامنے آگئی ہے کہ سب کے سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کی اپنی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عماد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button