کھیل

قومی فٹ بال ٹیم میں برطانوی فٹبالرکی شمولیت

پاکستان فٹبال ٹیم میں برطانیہ سےتعلق رکھنےوالےاہم کھلاڑی کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرمکائیل عبداللہ قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئےہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی فٹ بال ٹیم میں برطانوی فٹبالرکی شمولیت نےدنیائےفٹ بال میں تہلکہ مچادیا۔رپورٹ کےمطابق پاکستان فٹبال ٹیم میں برطانیہ سےتعلق رکھنےوالےاہم کھلاڑی کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرمکائیل عبداللہ قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئےہیں، 18 سالہ اسٹرائیکربرطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔ میکائیل عبداللہ کا شماربرطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرزمیں ہوتا ہے۔

نوجوان اسٹرائیکررواں ماہ کےآخرمیں پاکستان ٹیم کوجوائن کرلیں گے، مکائیل عبداللہ سعودی عرب کےخلاف ہوم اورتاجکستان کےخلاف اووے میچ کیلئےدستیاب ہوں گے۔ پی ایف ایف اس سےقبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کرچکا ہے، انجری کی وجہ سےپچھلا میچ مس کرنےوالےآدم خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالرعیسیٰ سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سےپاکستانی ٹیم کودستیاب نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button