کھیل

قومی وویمنز کرکٹ چیمپئن شپ، قومی کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا

صدف شمس اور یسری نے عائشہ بلال کی پٹائی لگادی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) قومی وویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں و ویمنز کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں ، یہ ناخوشگوار واقع ہوٹل میں تین روز قبل پیش آیاد جس میں وویمنز کرکٹرز نے مل کر ایک خاتون کی پٹائی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق صدف شمس اور یسری نے عائشہ بلال کی پٹائی لگادی، پی سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔ راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں تین روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا۔ دو ویمنز کرکٹرز نے مل کر ایک ویمنز کرکٹر کی پٹائی لگادی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کہ دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن عائشہ بلال وقتی طور پر خاموش رہیں تاہم دو روز بعد عائشہ بلال نے صدف اور یسری کی شکایت ٹیم منیجمنٹ سے کی جنہوں نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔ معاملے کی تحقیقات کرنے چیئر پرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک راولپنڈی پہنچیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button