کھیل

قومی ٹیم میں کپتانی کی لڑائیاں کیسے ختم ہو سکتی ہیں؟ شاہد آفریدی نے حل بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان انانس کرنا چاہیے تاکہ یہ کپتانی کی لڑائیاں ختم ہوجائیں: شاہد آفریدی کا پی سی بی کو مشورہ

لاہور(کھوج نیوز) قومی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کی لڑائیاں کیسے ختم ہو سکتی ہیں؟ اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایسا حل بتا دیا کہ سب کی بولتی بند ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کپتان اگر بن رہا ہے تو پی سی بی کو اسے دو تین سال کیلئے منتخب کردینا چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کسی کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت نہیں، جہاں کپتان کسی وجہ سے میچ میں نہ ہو وہاں موقع دیکھ کر کسی کھلاڑی کو کپتانی کی ذمہ داری دیں۔ واضح رہے اس وقت پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے پاس ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان کے نائب ہیں۔ اسی طرح قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہیں جبکہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نائب کپتان تھے۔ بابر اعظم کے کپتانی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی ابھی تک کسی کو نہیں سونپی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button