کھیل

قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ سےقبل پریکٹس کا موقع نہیں ملےگا

پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل واحد پریکٹس سیشین دوپہر ساڑھے 12 بجے کانٹیاگ پارک میں کرے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک))قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھارت کیخلاف میچ سے قبل نیویارک سٹیڈیم میں پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا جس کے باعث پچ کا اندازہ کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل واحد پریکٹس سیشین دوپہر ساڑھے 12 بجے کانٹیاگ پارک میں کرے گی جبکہ کھلاڑی یا معاون عملے کا رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن 3 گھنٹوں پر محیط ہوگا جس میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم امریکا سے اَپ سیٹ شکست کھا کر خاموشی سے جمعرات کو نیوریاک پہنچی تھی، جہاں جمعے کے روز کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button