کھیل

قومی ٹیم کی وطن واپسی: کون سا کھلاڑی کب اور کہاں اترے گا؟

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے 11 ارکان کا پہلا گروپ آج 12 نومبر صبح 8 بجکر 55 منٹ پر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 571 کے ذریعے کولکتہ سے روانہ ہوا۔

قومی کرکٹرز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد کولکتہ سے 2 مختلف پروازوں سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔ فاسٹ بولر حسن علی اہلیہ کے ہمراہ بھارت میں قیام کریں گے اور 22 نومبر کو وطن لوٹیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے 11 ارکان کا پہلا گروپ آج 12 نومبر صبح 8 بجکر 55 منٹ پر ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 571 کے ذریعے کولکتہ سے روانہ ہوا۔

دیگر کھلاڑی اور بورڈ آفیشلز بھی آج 12 نومبر کو رات 8 بج کر 20 منٹ پر ایمریٹس کی پرواز ای کے 573 کے ذریعے کولکتہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 13 نومبر کو سیالکوٹ، اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی 3 روز دبئی قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور آئیں گے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے 5 میں شکست اور 4 میں کامیابی ملی۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button